وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف تمام جماعتوں کو صوبوں کے معاملے میں اعتماد میں لے رہے ہیں، وزیراعظم ایک اہم ایشو پر سب کو متفق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اس لیے وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور پارٹی کے باقی لوگ وقت آنے پر اپنی پالیسی واضح کریں گے، مسلم لیگ نون پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے، مسلم لیگ نون کا اپنا پارٹی منشور اور اپنی پارٹی پالیسی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی بھی ایشو کے معاملے میں کسی کی ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں ہے، آپ اپنا کام کریں ہمارے بارے میں آپ کو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے، جب مسلم لیگ نون کی قیادت کوئی متفقہ فیصلہ کرے گی تو سب کو آگاہ کر دیا جائے گا۔