سیالکوٹ:ڈسکہ: ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کے خلاف درج میں اہم پیشرفت سامنے آگئی

گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ تھانہ موترہ امانت علی صاحب کی چھٹی کے باعث ڈیوٹی مجسٹریٹ تکاثر احسان نے بیانات قلمبند کیے


ویب ڈیسک November 29, 2026

پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں  ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کے خلاف درج میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔

ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کے خلاف درج دونوں مقدمات میں فریقین کے درمیان راضی نامہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق تھانہ صدر ڈسکہ میں دھمکیاں دینے کے مقدمہ نمبر 1026/26 میں مسٹر پتلو کی ضمانت کنفرم ہوگئی، جس کے بعد مچلکہ جات بھی جمع کرادیے گئے۔

تھانہ موترہ میں دو افراد ریحان اور عقیل کی ہلاکت کے مقدمہ نمبر 1335/26 میں دونوں کے ورثا کے راضی نامہ بیانات بھی قلمبند کرلیے گئے۔

گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ تھانہ موترہ امانت علی صاحب کی چھٹی کے باعث ڈیوٹی مجسٹریٹ تکاثر احسان نے بیانات قلمبند کیے، مقدمے میں آئندہ تاریخ پیشی 30 نومبر مقرر کی گئی ہے۔ مسٹر پتلو اور اس کا بھائی کاشف دونوں مقدمات میں سیالکوٹ جیل میں قید ہیں۔