گلوکارہ ملکہ پکھراج کو مداحوں سے بچھڑے 11سال بیت گئے

ٹھمری، غزل اور راگ پہاڑی میں کمال حاصل تھا،تمغہ حسن کارکردگی بھی ملا


این این آئی February 05, 2015
ٹھمری، غزل اور راگ پہاڑی میں کمال حاصل تھا،تمغہ حسن کارکردگی بھی ملا ۔ فوٹو : فائل

MELBOURNE: موسیقی کی دنیا کی ملکہ ''ملکہ پکھراج ''کو مداحوں سے بچھڑے 11 سال بیت گئے۔

ان کے سدا بہار گیتوں کا سحر آج بھی شائقین کے دلوں پر برقرار ہے۔ جموں کے گاؤں میر پور میں 1914ء میں پیدا ہونے والی لڑکی کو دنیا ملکہ پکھراج کے نام سے جانتی ہے۔ ملکہ پکھراج نے 9 سال سے ہی گائیکی کی تربیت حاصل کرنا شروع کر دی۔

مہاراجہ ہری سنگھ کی تاج پوشی کی تقریب میں گانا گایا تو مہاراجہ نے متاثر ہو کر انھیں دربار کی مغنیہ مقرر کر دیا جہاں انھوں نے 9 سال تک ْ سر بکھیرے۔ انھیں ٹھمری، غزل اور راگ پہاڑی میں کمال مہارت حاصل تھی۔ 1980 میں حکومت پاکستان نے ان کو تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا۔ ملکہ پکھراج نے اگرچہ کم گایا لیکن جو بھی گایا موسیقی کی دنیا میں امر ہو گیا۔

مقبول خبریں