سانحہ پشاورزخمی طالبعلم احمد نواز علاج کیلیے برطانیہ پہنچ گئے

خیبر پختونخوا حکومت نے احمد نواز کے بیرون ملک علاج کیلیے 35 لاکھ روپے جاری کیے


این این آئی February 14, 2015
پاکستانی قونصل جنرل برمنگھم احمد معروف نے لندن میں احمد نواز کا استقبال کیا اور گلدستہ پیش کیا:فوٹو: اے ایف پی/فائل

سانحہ پشاور میں زخمی طالبعلم احمد نوازعلاج کیلیے برطانیہ پہنچ گئے،کوئین الزبتھ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پاکستانی قونصل جنرل برمنگھم احمد معروف نے لندن میں احمد نواز کا استقبال کیا اور گلدستہ پیش کیا، اس کے بعد احمد نواز کو کوئین الزبتھ اسپتال منتقل کر دیا گیا، خیبر پختونخوا حکومت نے احمد نواز کے بیرون ملک علاج کیلیے 35 لاکھ روپے جاری کیے، مرکزی حکومت نے کوئین الزبتھ اسپتال میں علاج کا انتظام کیا۔

مقبول خبریں