چند گندے انڈے سب کو بدنام کررہے ہیں وقاص اکرم

پرویز رشید وقت آنے پر رشوت دینے والوں کے ناموں کا اعلان بھی کردیں گے، رہنما مسلم لیگ (ن)


Monitoring Desk March 04, 2015
کوئی عام آدمی سینیٹ الیکشن لڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، کشمالہ طارق کی ’’تکرار‘‘ میں گفتگو۔ فوٹو: فائل

DOHA, QATAR: مسلم لیگ (ن) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ چھانگا مانگا والی باتیں ماضی کے قصے ہیں اگر آج بھی وہی باتیں ہوں گی تویہ الیکشن بھی ماضی کا قصہ بن جائے گا۔

ایکسپریس نیوزکے پروگرام تکرار میں میزبان عمران خان سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ اگر پرویزرشید کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کو رشوت دینے والوں کے ناموں کا پتہ ہے تو پھر ان کو پتہ ہی ہوگا جب وقت آئے گا تو وہ ان ناموں کا اعلان بھی کردیں گے، اگر پی ٹی آئی پرانی باتیں کررہی ہے توپھر یہ درست نہیں کیونکہ یہ تو نئے پاکستان کی بات کرنے والے لوگ ہیں، چند گندے انڈوں کی وجہ سے سب کی بدنامی ہورہی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما عمر چیمہ نے کہا ہے کہ ہمارے ڈس انفارمیشن منسٹر پرویزرشید صبح شام پی ٹی آئی پرالزامات لگاتے ہیں، ان کو شاید اورکوئی کام نہیں ہے، ہارس ٹریڈنگ کو ہم مانیٹر کررہے ہیں، سیاسی سسٹم کوٹھیک کرنے کے لیے سب کواپناکردارادا کرنا چاہیے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ بندے کھڑے کرنے پرکوئی پابندی نہیں اور سب لوگ الیکشن جیتنے کے لیے نہیں کھڑے ہوتے، سینیٹر وقار نے پیپلزپارٹی کو ٹکٹ کے لیے باقاعدہ طور پر درخواست دی لیکن ہم نے اس کوٹکٹ نہیں دیا۔ ق لیگ کی رہنما کشمالہ طارق نے کہا یہ نیا یا پرانا پاکستان نہیں ہے یہ اسٹیٹس کوکا پاکستان ہے، کوئی عام آدمی سینیٹ کے الیکشن میں آنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

مقبول خبریں