حقیقی زندگی میں کم گو اور شرمیلی ہوں شردھا کپور

امیتابھ بچن کی شخصیت سے متاثر ہوں اور مجھے ان کے کام کا انداز بھی بہت اچھا لگتا ہے،شردھا کپور


Showbiz Desk June 16, 2015
میں خود کو خوش قسمت سمجتھی ہوں کہ کم وقت میں زیادہ شہرت سمیٹ لی، شردھا کپور۔ فوٹو : فائل

UNITED NATIONS: بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے کہاہے کہ حقیقی زندگی میں کم گو اور شرمیلی ہوں۔

یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی شردکھا کا کہناتھا کہ میں پہلے بہت کم گو تھی لیکن اب آہستہ آہستہ اپنی اس عادت کو بدل رہی ہوں لیکن شرمیلا پن کم نہیں ہوا انھوں نے کہا کہ اگرچہ میں نے اسکرین پر ایسے کردار کیے جس میں جذبات کی بھرپور عکاسی کی گئی ہے لیکن میں حقیقی زندگی میں ایسی نہیں ہوں انھوں نے کہا کہ میں امیتابھ بچن کی شخصیت سے متاثر ہوں اور مجھے ان کے کام کا انداز بھی بہت اچھا لگتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ امیتابھ بچن کے ساتھ دوبارہ کام کروں انھوں نے کہا کہ میں زیادہ سوشل نہیں ہوں اور کم ملنا پسند کرتی ہوں انھوں نے کہا کہ میں خود کو خوش قسمت سمجتھی ہوں کہ کم وقت میں زیادہ شہرت سمیٹ لی۔

مقبول خبریں