گوجرانوالہ میں گھریلو جھگڑے پرشوہرنے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا

طفیل نے اپنی بیوی مسرت بی بی اور بیٹی عائشہ کے سر میں گولیاں ماریں جس کے باعث دونوں موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔


ویب ڈیسک August 16, 2015
واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: تھانہ کینٹ کی حدود میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کےتھانہ کینٹ کی حدود کلونڈی کھجور والی میں طفیل نامی شخص نے گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ طفیل نے اپنی بیوی مسرت بی بی اور بیٹی عائشہ کے سر میں گولیاں ماریں جس کے باعث دونوں موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ طفیل پیشے کے لحاظ سے ٹرک ڈرائیور ہے اور وہ 23 روز بعد گھر آیا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں