پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش بند ہونی چاہیے اداکارہ صائمہ خان

بھارتی فلموں کے آگے آنکھیں بچھا کر ان کی اپنے سینماؤں میں نمائش کروائی جا رہی ہے،اداکارہ


INP August 21, 2015
بھارتی فلموں کے آگے آنکھیں بچھا کر ان کی اپنے سینماؤں میں نمائش کروائی جا رہی ہے،اداکارہ:فوٹو : فائل

BAHAWALPUR: فلم اور اسٹیج کی اداکارہ صائمہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش بند ہونی چاہیے ہمیں پاکستانی فلموں پر توجہ دینا ہو گی۔

آئی این پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صائمہ خان نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش ہماری فلم انڈسٹری کی جڑیں کاٹ رہی ہے، حکومت کو اس کا بھی سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ بھارتی فلموں کے آگے آنکھیں بچھا کر ان کی اپنے سینماؤں میں نمائش کروائی جا رہی ہے جب کہ پاکستانی فلموں کو سینما ہی میسر نہیں جو لمحہ فکریہ ہے۔

مقبول خبریں