امریکی ٹینس کا ’’نائن الیون‘‘ سرینا ولیمزکوشکست

روبریٹا ونسی کی فتح،ٹرافی کیلیے فلاویا پنیٹا سے مقابلہ ہوگا،سیمونا ہالیپ بھی ناکام


Sports Desk September 12, 2015
روبریٹا ونسی کی فتح،ٹرافی کیلیے فلاویا پنیٹا سے مقابلہ ہوگا،سیمونا ہالیپ بھی ناکام فوٹو : اے ایف پی

ISLAMABAD: امریکی ٹینس کا ''نائن الیون'' بھی سامنے آ گیا،یوایس اوپن کی دفاعی چیمپئن سریناولیمز سیمی فائنل میں ہارگئیں، انھیں اٹلی کی روبریٹا ونسی نے حیران کن طور پر 2-6،6-4 اور6-4 سے ٹھکانے لگایا، ٹرافی کیلیے ان کا مقابلہ ہموطن فلاویا پنیٹا سے ہو گا۔

جنھوں نے سیمونا ہالیپ کو 6-1 اور6-3 سے مات دی، وہ کیریئر میں پہلی بار گرینڈ سلم کے فیصلہ کن معرکے تک پہنچی ہیں، 33 سالہ پنیٹا نے چوتھے اور چھٹے گیم میں ہالیپ کی سروس بریک کرتے ہوئے پہلا سیٹ محض 28 منٹ میں اپنے نام کرلیا، ان کے فورہینڈ شاٹ پر سیٹ کا فیصلہ ہوا، دوسرے سیٹ میں دونوں پلیئرز نے ایک ایک پوائنٹ کے لیے ڈٹ کر مقابلہ کیا لیکن پنیٹا نے چوتھے اور پانچویں گیمز میں سروس بریک کرتے ہوئے میدان مارلیا۔

ایک مرحلے پر اگرچہ ہالیپ کو اس سیٹ میں3-1 کی برتری حاصل رہی لیکن وہ ڈبل فالٹ اور بریک کی وجہ سے قائم نہیں رہ سکی، پنیٹا گرینڈ سلم فائنل تک پہنچنے والی تیسری اطالوی کھلاڑی بنیں، کامیابی کی صورت میں زیادہ کوششوں کے بعد چیمپئن بننے کا منفرد ریکارڈ بھی ان کے نام جڑسکتا ہے۔

مقبول خبریں