105 سالہ جاپانی ایتھلیٹ کا ورلڈ ریکارڈ بولٹ کے انداز میں جشن فتح

ہائیڈکیچی میازیکی نے 100 میٹر ریس میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔


Sports Desk September 24, 2015
جاپانی ایتھلیٹ نے مقررہ فاصلہ 42.22 سیکنڈز میں طے کرکے اپنا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کیلیے بھی پیش کر دیا،۔ فوٹو :فائل

جاپان کے 105 سالہ ایتھلیٹ ہائیڈکیچی میازیکی نے 100 میٹر ریس میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

انھوں نے 105 سے زائد عمر کی کیٹیگری میں منعقدہ ریس میں مقررہ فاصلہ 42.22 سیکنڈز میں طے کرکے اپنا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کیلیے بھی پیش کر دیا، انھیں 'گولڈن بولٹ ' کا لقب دیاگیا ہے، ریس سے قبل ڈاکٹرزنے ان کا مکمل چیک اپ کرنے کے بعد انھیں ایونٹ میں شرکت کے لیے فٹ قرار دیا تھا۔ انھوں نے یوسین بولٹ کے انداز میں جشن فتح بھی بنایا۔

مقبول خبریں