ٹی وی ناظرین کوتھرڈ امپائراور فیلڈ آفیشلزکی گفتگو سننے کا موقع مل گیا

کسی بھی ریویو کے دوران تھرڈ امپائر ری پلیز کا مشاہدہ کرتے ہوئے باآواز بلند کمنٹری بھی کررہے ہیں۔


Sports Desk March 23, 2016
کسی بھی ریویو کے دوران تھرڈ امپائر ری پلیز کا مشاہدہ کرتے ہوئے باآواز بلند کمنٹری بھی کررہے ہیں۔ فوٹو: فائل

KARACHI: ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں ٹی وی ناظرین تھرڈ امپائر اور فیلڈ آفیشلز کے درمیان ہونے والی گفتگو سے بھی لطف اندوز ہورہے ہیں، آئی سی سی کی جانب سے یہ اقدام پہلی بار کیا گیا ہے۔

تھرڈ امپائرکو 1992 میں پہلی مرتبہ جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ میں متعارف کرایا گیا تھا جب کہ یہ آئیڈیا سری لنکا کے سابق کرکٹر مہندا وجے سنگھ کا تھا۔ اب اس میں یہ تبدیلی ہوئی کہ کسی بھی ریویو کے دوران تھرڈ امپائر ری پلیز کا مشاہدہ کرتے ہوئے باآواز بلند کمنٹری بھی کررہے ہیں، فیلڈ آفیشلز سے ہونے والی مشاورت بھی ناظرین سن سکتے ہیں۔

مقبول خبریں