راولپنڈی سے راولاکوٹ جانے والی مسافر وین کھائی میں جاگری، 8 مسافر جاں بحق

ویب ڈیسک  ہفتہ 2 جولائی 2016
وین آزاد پتن کے مقام پر کھائی میں گری جہاں مقامی افراد نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ فوٹو؛ فائل

وین آزاد پتن کے مقام پر کھائی میں گری جہاں مقامی افراد نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ فوٹو؛ فائل

مظفرآباد: راولاکوٹ جانے والی مسافر بس راستے میں حادثے کا شکار ہوگئی جس میں سوار 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی سے راولاکوٹ جانے والی مسافر وین آزاد پتن کے مقام پر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے امدادی کاموں میں حصہ لیا اور زخمی و جاں بحق افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

مقامی افراد کے مطابق بس میں سے 8 افراد کی لاشیں نکالی گئیں جب کہ زخمی ہونے والوں میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔