OPPO کا ایف ون ایس ’سیلفی ایکسپرٹ‘ ملک بھر کی موبائل شاپس پر دستیاب

صرف 29,999 روپے میں ایف ون ایس سیلفی انقلاب میں ایک اہم قدم ہے۔


August 09, 2016
صرف 29,999 روپے میں ایف ون ایس سیلفی انقلاب میں ایک اہم قدم ہے۔

ISLAMABAD: اوپو برانڈ کا نیا کیمرہ فون ارتقائی مراحل سے گزرتے ہوئے اب ایک ایسا فون بن چکا ہے جس کے لوگ سب سے ذیادہ منتظر ہیں۔ اس کا نام ایف ون ایس ہے اور اب یہ پاکستان بھر کی تمام موبائل شاپس پر دستیاب ہے۔

صرف 29,999 روپے میں ایف ون ایس سیلفی انقلاب میں ایک اہم قدم ہے۔ اس کیمرہ فون کی بدولت اوپو فوٹوگرافی ٹیکنالوجی کا سرخیل ہے جو ہرطرح کے صارف کے لیے موزوں ہے۔

ایف ون ایس کے نمایاں فیچرز میں 16 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ، بیوٹیفائی 4.0 ٹیکنالوجی اور اسکرین فلیش فیچر کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ اس میں آواز اور حرکات gesture سے ایکٹو ہونے والا سیلفی آپشن نمایاں ہے جو صارف کو وہ حیرت انگیز سہولیات فراہم کرتا ہے جو بازار میں دستیاب کسی اور اسمارٹ فون میں موجود نہیں۔



اس سے قبل سیلفی ایکسپرٹ کے دیگر اسمارٹ فونز ایف ون اور ایف ون پلس پہلے ہی چین، پاکستان، آسٹریلیا، جنوب مشرقی ایشیا اور دنیا کے دیگر ممالک میں موجود ڈیڑھ کروڑ سیلفی کے شوقین حضرات کے ہاتھوں میں پہنچ چکے ہیں۔ اور اب، ایڈوانس سیلفی فیچرز کے ساتھ انتہائی مناسب قیمت میں یہ فون اس سے بھی ذیادہ صارفین کی سیلفیز کو چار چاند لگائے گا۔

بیوٹیفائی فیچر کے ساتھ پہلا برانڈ

ایف ون ایس اوپو اختراعاتی قطار میں سیلفی کا تازہ ترین انقلاب ہے۔ 2010 کی ابتدا میں ہی اوپو نے جان لیا تھا کہ صارفین اپنی خوبصورت تصاویر دوستوں کے ساتھ شیئر کرنے کا جنون رکھتےہیں۔ لیکن اس وقت مارکیٹ میں ایسا کوئی فون نہ تھا جو ان کی اس ضرورت کے ساتھ انصاف کرتا ۔



2011 کے آغاز میں اوپو نے U701 کے نام سے ایک اسمارٹ فون متعارف کرایا جس میں پہلی مرتبہ بلٹ ان 'بیوٹیفائی' موڈ تھا۔ اس سے یوزرز بہترین روشنی میں عمدہ سیلفی لے سکتے تھے۔ U701 کی شاندار کامیابی کے بعد اوپو کا اعتماد بڑھا اور اس کے ورژن جدید سے جدید تر ہوکر اب 'بیوٹیفائی 4.0 تک پہنچ چکے ہیں۔ اس میں انٹیلی جینٹ بیوٹیفکیشن کے سات لیولز ہیں جو ایک جدید الگورتھم انجام دیتا ہے۔ اوپو نے اس رحجان کو شروع کیا اور اس کے بعد دیگر برانڈز نے بھی اس اہم فیچرز پر مزید کام کیا۔

فرنٹ کیمرہ ہارڈویئر میں اوپو سب سے آگے

تصاویر کو مزید خوبصورت بنانے کے آپشن سے بڑھ کر اوپو نے فرنٹ کیمرہ ہارڈویئر پر اہم کام کرکے سیلفی کو ایک نیا معیار دیا۔ اس طرح اوپو نے اسمارٹ فون کیمرہ میں سیلفیز کو ایک نئی بلندی اور معنی فراہم کئے۔



یہ اوپو کا ہی وژن تھا جس کے تحت 2013 میں این ون اسمارٹ فون کے ذریعے انتہائی شارپ، واضح اور صاف تصاویر حاصل کرنا ممکن ہوا کیونکہ این ون حقیقی معنوں میں ایک نئی شے تھی جس میں روٹیٹنگ 13 میگا پکسل کیمرہ تھا جس نے فرنٹ اور ریئر فوٹوگرافی کو یکساں معیار فراہم کیا۔ صارفین کی پسند کے بعد این ون مِنی متعارف کرایا گیا جس میں روٹیٹنگ کیمرہ چھوٹے فریم میں لگایا گیا۔ اس کے بعد ایک اور مشہور اسمارٹ فون این تھری پیش کیا گیا جس میں مکمل طور پر خود کار 1/2.3 CMOS صلاحیت کا 16 میگا پکسل روٹیٹنگ کیمرہ تھا اور اسے ایڈجسٹ کرنے کے لئے ایک دستی ریموٹ کنٹرول کا اضافہ بھی کیا گیا تھا۔

2015 میں بہت مقبول ہونے والا آر سیون آل راؤنڈر شوٹر فون پیش کیا گیا جس میں 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ تھا۔ اس کے بعد 2016 میں اوپو نے ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے اور اب ایف ون ایس پیش کیا جارہا ہے۔ یہ پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں 16 ایم پی فرنٹ کیمرہ نصب ہے۔ اس میں 1/3 انچ سینسر اور f 2.0 اپرچرز ہے۔ ایف ون پلس کو ' دنیا کے سب سے بہترین سیلفی شوٹر' کا اعزاز مل چکا ہے۔

اسمارٹ فون اور کیمرہ انڈسٹری میں اولین اقدامات

اوپو آر سیون 2015 میں لانچ کیا گیا تھا جس میں دنیا کا پہلا اسکرین فلیش فیچر تھا جو یوزر کو کم روشنی میں بھی روشن اور واضح سیلفی لینے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس کے بعد یہی فیچر آئی فون سکس ایس میں متعارف کرایا گیا۔



اوپو نے محسوس کیا کہ لوگ سیلفیز کے ذریعے دوستوں اور اہلِ خانہ کو قریب لاتے ہیں اور 2013 میں یولائک ٹو میں 80 ڈگری کا ' گولڈن اینگل' فیچر متعارف کرایا گیا جس میں فرنٹ کیمرہ کا فیلڈ ویو بڑھایا گیا اور یہ بھی اسمارٹ فون صنعت کا اولین قدم تھا۔ اس کے ذریعے بڑی سیلفیز لینا ممکن تھیں اور پینوراما سیلفیز کا آپشن اس سے بھی بڑی گروپ فوٹو کے لیے موزوں تھا۔

بیوٹیفائی موڈ سے لے کر ہائی ریزولوشن روٹیٹنگ کیمرہ تک اوپو نے دنیا میں ' سیلفی ایکسپرٹ' بننے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ اور اب ایف ون ایس میں 16 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ، بیوٹیفائی 4.0 ٹیکنالوجی اور اسکرین فلیش فیچر کو اپ گریڈ کیا گیا ہے ۔ اسطرح اوپو نے ایک اور کارنامہ کردکھایا ہے۔

اوپو کے نائب صدر اور انٹرنیشنل موبائل بزنس کے مینیجنگ ڈائریکٹر اسکائی لی کہتے ہیں:

'اوپو نے ہمیشہ اپنے یوزر کو بہتر طور پر جاننے کی کوشش کی۔ اس کے لیے ہماری امیجنگ لیبارٹری کے ماہرین نے بھی بھرپور کوشش کی ہے۔ اس کے علاوہ انڈسٹری سپلائر اور دیگر اداروں سے بھی قریبی شراکت داری شامل ہے۔ ہم اس امر کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہمارے کیمرہ فونز مقابلے کی دوڑ میں ہمیشہ آگے رہیں۔'

سیلفی انقلاب میں اوپو کی جانب سے اٹھائے گئے چند اہم اور اول ترین اقدامات:

  • سال 2011 میں U701 میں پہلی مرتبہ بیوٹیفائی فیچر پیش کیا گیا

  • سال 2012 میں Ulike 2 میں پہلی مرتبہ 80 ڈگری فیلڈ آف ویو متعارف کرایا گیا

  • سال 2013 میں این ون میں پہلا روٹیٹنگ کیمرہ

  • سال 2014 میں پہلا خودکار روٹیٹنگ کیمرہ

  • سال 2015 میں آر سیون کے نام سے پہلی مرتبہ فرنٹ فیسنگ اسکرین فلیش پیش کیا گیا

  • سال 2016 میں ایف ون پلس میں 16 ایم پی کا فرنٹ کیمرہ


اوپو کمپنی

اوپو دنیا کا معروف ڈجیٹل ٹیکنالوجی برانڈ ہے جو دنیا کے تمام براعظموں یعنی امریکاز، افریقہ، یورپ، ایشیا اور اوشیانا میں یکساں مقبول ہے۔ اس کی مصنوعات ڈیزائن اور ٹیکنالوجی کی شاہکار ہیں۔ 2004 میں اپنے وجود کے بعد 2008 میں اوپو نے موبائل فون مارکیٹ میں قدم رکھا۔ اپریل 2015 تک دنیا کے 116 ممالک میں اس کا برانڈ رجسٹر ہوچکا ہے۔

اوپو اپنی مصنوعات میں صارفین کی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے اپنی ہر پراڈکٹ انتہائی احتیاط سے منتخب شدہ فیچرز کے ساتھ تیار کرتا ہے۔ متاثر کن فیچرز بہترین ڈیزائن اور سہولیات کے ساتھ پیش کئے جاتے ہیں۔ 2008 میں مارکیٹ میں قدم رکھنے کے اگلے سال ہی اوپو نے فوری طور پر اپنی مارکٹ دنیا بھر میں وسیع کی۔ اوپو موبائل فون اور مصنوعات اس وقت 20 بڑی مارکیٹوں اور 50 اضافی ممالک میں آن لائن فروخت کی جارہی ہیں۔ لیکن اوپو کمپنی یہاں نہیں رکی اور نئی ٹیکنالوجیز اور ڈیزائن سے مرصع اپنی مصنوعات پیش کرتی رہی ہے۔ امریکہ اور یورپ میں اوپو نے آڈیو وژول مارکیٹ میں بلیو رے پلیئرز کے ذریعے پہلے ہی اپنا معیار بنا چکی ہے۔ مزید معلومات کیلئے اوپو کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔

مقبول خبریں