پاکستانی فنکار خود کو منوانا جانتے ہیں کومل رضوی

بھارتی فلموں میں پاکستانی گلوکاروں کے نغموں کو پذیرائی حاصل ہوئی،پریس کانفرنس


Showbiz Reporter December 19, 2012
ہندوستان کی فلم انڈسٹری میں زیادہ تر گانے پاکستانی گلوکاروں کے گائے ہوئے ہیںجنھیں دنیابھر میں پذیرائی حاصل ہوئی ہے. فوٹو: ایکسپریس

گلوکارہ کومل رضوی نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکار دنیا میں خود کو منوانے کا ہنر جانتے ہیں۔

ہندوستان کی فلم انڈسٹری میں زیادہ تر گانے پاکستانی گلوکاروں کے گائے ہوئے ہیںجنھیں دنیابھر میں پذیرائی حاصل ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی پریس کلب میں اپنے نئے میوزک البم 'جھولے لعل ' کی رونمائی کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو میں کیا،کومل رضوی کا کہنا تھا کہ جہاں عزت ملے گی میں وہاں کام کرونگی ہندوستان کے لوگ مجھ سمیت تمام فنکاروں سے پیار کرتے ہیں اور بے انتہا عزت دیتے ہیں۔

میرا نیا میوزک البم جھولے لعل بھی ہندوستان ہی میں لائونچ ہوا ہے اسکی اہم وجہ یہ بھی ہے کہ ہندوستان سے آپکی بات دور تک جاتی ہے اس البم میں8 گانے ہیں جنکی شاعری اور کمپوزیشن بھی میری ہے ،البم کے ڈائریکٹرعمر عادل ہیںاس البم کا ٹائٹل سونگ جھولے لعل مکمل صوفیانہ شاعری پر مبنی ہے اس کلام کو ہندوستان میں بہت پذیرائی ملی ہے.

امید ہے پاکستان میں بھی اسے پسند کیا جائیگا،ہندوستان اور پاکستان کا کلچر کھانے اور لوگ ایک جیسے ہیں مجھے اپنے ملک سے محبت ہے اس لیے سال میں دو ماہ یہاں گزارنے آتی ہوں کام کرنے کا مزہ ہندوستان میں آتا ہے اس لیے 10ماہ وہاں گزارتی ہوں پچھلے ماہ ہندوستان کی ایک فلم میں میرا گانا ریکارڈ کیا گیا ہے جو آئندہ سال ریلیز ہوگی اس کے علاوہ کچھ ڈرامے اور فلموں میں اداکاری کے حوالے سے بات چیت جاری ہے،اس موقع پر ڈاکٹر ہمامیر نے کہا کہ کومل رضوی پاکستان کا اثاثہ ہیں۔

مقبول خبریں