میٹرک کے آؤٹ ہونیوالے پرچے کی تحقیقات شروع انکوائری افسر مقرر

انکوائری افسرکاثانوی تعلیمی بورڈکادورہ,چیئرمین بورڈسےمعاملےپراستفسار،ناظم امتحانات سےمعاملےکی تفصیلات حاصل کرلیں.


Safdar Rizvi December 20, 2012
6 نومبر کو ضمنی امتحان کے آئوٹ پرچے کی خبر نشر ہونے کے باوجود بورڈ انتظامیہ نے پرچے کی منسوخی کے بجائے وہی پرچہ لے لیا تھا فوٹو: فائل

حکومت سندھ کی جانب سے میٹرک کے ضمنی امتحانات کے دوران آئوٹ ہونے والے امتحانی پرچے کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے اس حوالے سے حکومت سندھ کے ایک اعلیٰ افسرخاقان مرتضیٰ کو ''انکوائری آفیسر''مقررکیاگیاہے جبکہ خاقان مرتضیٰ کی جانب سے اس سلسلے میں باقاعدہ تحقیقات کاآغاز کردیاگیا ہے تحقیقی افسرنے ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کادورہ کیا ہے اور اس سلسلے میں میٹرک بورڈ کے چیئرمین فصیح الدین خان سے معاملے پرسوالات پوچھے ہیں۔

3

واضح رہے کہ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت گزشتہ ماہ منعقدہ میٹرک کے ضمنی امتحانات کے موقع پر6 نومبر کوریاضی کا پرچہ امتحان شروع ہونے سے قبل آئوٹ ہوگیاتھا، ا متحانی پرچہ شہرکے مختلف علاقوں میں فروخت کیا جارہا ہے کی خبر ''ایکسپریس نیوز'' پرنشرکی گئی تھی تاہم ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین نے پرچہ آئوٹ ہونے کے باوجود ہٹ دھرمی کامظاہرہ کرتے ہوئے اسے منسوخ کرنے کے بجائے امتحانی مراکز پر پرچے کاآغاز کرادیا تھا اور بورڈ انتظامیہ کی جانب سے آئوٹ ہونے والا پرچہ ہی لے لیا گیاتھا ''ایکسپریس''کوذرائع نے بتایاکہ حکومت سندھ کی جانب سے پرچہ آئوٹ ہونے کی تحقیقات کے لیے مقررہ انکوائری افسرنے ثانوی تعلیمی بورڈ کادورہ کیا ہے۔

انھوں نے چیئرمین بورڈ فصیح الدین خان سے اس معاملے پر سوالات کیے ہیں جبکہ ناظم امتحانات نعمان احسن سے بھی ملاقات کرکے معاملے کی تفصیلات حاصل کی ہیں یاد رہے کہ حکومت سندھ سے ریٹائرہونے والے افسرفصیح الدین خان کوچند ماہ قبل ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کاچیئرمین مقررکیا گیاہے اوران کی تقرری کے بعد یہ امتحانات کاپہلا موقع تھا جس میں میٹرک کاریاضی کاپرچہ آئوٹ ہوگیا۔

مقبول خبریں