ڈیل اسٹین کی 300 ٹیسٹ وکٹیں، کیلس نے 13 ہزار رنز مکمل کرلیے

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 3 جنوری 2013
سچن ٹنڈولکر، راہول ڈریوڈ اور رکی پونٹنگ بھی 13 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرچکے ہیں۔ فوٹو: فائل

سچن ٹنڈولکر، راہول ڈریوڈ اور رکی پونٹنگ بھی 13 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرچکے ہیں۔ فوٹو: فائل

کیپ ٹاؤن: نیوزی لینڈ کیخلاف کیپ ٹائون ٹیسٹ کے ابتدائی دن فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے ڈگ بریسویل کو بولڈ کرکے اپنا 300 دالواں شکار بنا لیا۔

وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے چوتھے جنوبی افریقی بولر بنے، ان سے قبل شان پولاک، ایلن ڈونلڈ اور مکھایا این تینی بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے، اسٹین نے دو وکٹوں کے ساتھ اپنے مجموعی شکار 301 کرلیے، دوسری جانب جنوبی افریقی بیٹسمین جیک کیلس 13 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بیٹسمین بنے۔

انھوں نے 60 کی اننگز کھیل کر اپنے مجموعی ٹیسٹ رنز13040 کرلیے، کیلس نے یہ کارنامہ اپنے کیریئر کے 159 ویں دیگر تینوں سے پہلے انجام دیا، سچن ٹنڈولکر، راہول ڈریوڈ اور رکی پونٹنگ بھی 13 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔