اکھاڑ پچھاڑ حل نہیں لیکن مسائل دیکھ کر تبدیلیاں لانا ہوں گیانضمام الحق

کپتان کے تقرر کا فیصلہ چیئرمین پی سی بی کی صوابدید ہے اور وہی اس کا فیصلہ کریں گے،چیف سلیکٹر


Sports Reporter January 31, 2017
کپتان کے تقرر کا فیصلہ چیئرمین پی سی بی کی صوابدید ہے اور وہی اس کا فیصلہ کریں گے،چیف سلیکٹر ۔ فوٹو؛ فائل

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ اکھاڑ پچھاڑ کرنا مسائل کا حل نہیں ہے لیکن اصل مسائل دیکھتے ہوئے ٹیم کی ضرورت کے مطابق تبدیلیاں لانی ہوگی جب کہ کپتان کا تقرر چیئرمین پی سی بی کی صوابدید ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ جب ٹیم ناکامی کا شکار ہوتی ہے تو تنقید ہوتی ہے، بغیر سوچے سمجھے اکھاڑ پچھاڑ کرنا مسائل کا حل نہیں ہے، اصل مسائل کو دیکھ کر ضرورت کے مطابق ٹیم میں تبدیلیاں لانی ہوں گی۔ ہمیں پرانے طرز کی کرکٹ کو چھوڑ کر جدید انداز کو اپناتے ہوئے اسٹرائیک ریٹ بہتر بنانا ہو گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : چیف سلیکٹر کا بیان پی سی بی کو کھٹکنے لگا

چیف سلیکٹر نے کہا کہ یہ سلسلہ انٹرنیشنل سطح سے نہیں بلکہ ڈومیسٹک لیول سے اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ معین خان سمیت دیگر کرکٹرز جو بیانات دے رہے ہیں، ان سب کو نہیں دیکھ سکتا، ٹیم کے مسائل پر توجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کپتان کے تقرر کا فیصلہ چیئرمین پی سی بی کی صوابدید ہے اور وہی اس کا فیصلہ کریں گے۔ ٹیم سلیکشن کے دوران پلیئرز کی کارکردگی کو مدنظر رکھا جائے گا۔