طاہرالقادری کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ کاہاتھ نہیں، نوید قمر

آئی این پی  ہفتہ 5 جنوری 2013
کمانڈرملانذیر سمیت کوئی گڈ یا بیڈ طالبان نہیں، جو دہشت گردی پھیلائے گا مارا جائے گا۔ فوٹو: فائل

کمانڈرملانذیر سمیت کوئی گڈ یا بیڈ طالبان نہیں، جو دہشت گردی پھیلائے گا مارا جائے گا۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیردفاع نویدقمر نے کہاہے کہ طاہرالقادری کے پیچھے فوج یااسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ نہیں۔

بعض لوگ کمپنی کی مشہوری کیلیے یہ نام استعمال کرتے ہیں،ملا نذیر سمیت کوئی گڈیابیڈ طالبان نہیں،جو دہشت گردی پھیلائے گامارا جائیگا، ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں،جائزہ لینے کے بعددیکھیں گے کہ رپورٹ کوپبلک کرناہے کہ نہیں۔

08

جمعے کو میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ احتجاج کرنا طاہرالقادری کا حق ہے لیکن آئین توڑنیکی اجازت نہیں دینگے،ایبٹ آبادکمیشن کی رپورٹ سرد خانے میں ڈالنے کیلیے نہیں بنائی، رپورٹ کے تحت جس کیخلاف کارروائی بنتی ہوگی ضرور کارروائی کی جائیگی، کمانڈر ملا نذیر سمیت کوئی گڈ یا بیڈ طالبان نہیں،جو دہشتگردی پھیلائیگا وہ مارا جائیگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔