پی ایس ایل فائنل لاہورمیں کھیلنےکیلیےغیرملکی کرکٹرز کومزید اضافی رقم کی پیشکش

اسپورٹس رپورٹر  پير 20 فروری 2017
ایونٹ میں شرکت کرنے والے چند غیرملکی کرکٹر بھی پی ایس ایل فائنل کے لیے لاہور آنے کو تیار ہیں، فوٹو : فائل

ایونٹ میں شرکت کرنے والے چند غیرملکی کرکٹر بھی پی ایس ایل فائنل کے لیے لاہور آنے کو تیار ہیں، فوٹو : فائل

 لاہور: پاکستان سپر لیگ کا لاہور میں فائنل کھیلنے کیلیے ہر غیر ملکی کرکٹر کو اضافی 10 سے 50 ہزار ڈالرز کی پیشکش کی گئی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کا لاہور میں فائنل کھیلنے کے لیے ہر غیر ملکی کرکٹر کو اضافی 10 سے 50 ہزار ڈالرز کی پیشکش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق انگلینڈ، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، سری لنکا، زمبابوے سے تعلق رکھنے والے 54 پلیئرز نے اس میگا ایونٹ کا حصہ بننے پر آمادگی ظاہر کی ہے، ان میں ڈیوڈ میلان، شہریار نفیس، اشعر زیدی، ایلٹن چگمبرا اور دیگر شامل ہیں، فائنل کیلیے الگ ڈرافٹنگ میں ٹیمیں دستیاب پول میں سے غیرملکی کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی کرانے کا فیصلہ

ایونٹ میں شرکت کرنے والے چند غیرملکی کرکٹر بھی پی ایس ایل فائنل کے لیے لاہور آنے کو تیار ہیں تاہم ڈیرن سیمی، کرس گیل، سنگا کارا، جے وردنے سمیت چند کرکٹرز نے معذرت کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔