پی سی بی نے لیجنڈ کرکٹرز کو بھلادیا

ویب ڈیسک  جمعرات 2 مارچ 2017
ہم صرف شو پیس ہیں جب کہ عزت صرف غیر ملکی کرکٹرز کو دی جاتی ہے،عبدالقادر،فوٹو:فائل۔

ہم صرف شو پیس ہیں جب کہ عزت صرف غیر ملکی کرکٹرز کو دی جاتی ہے،عبدالقادر،فوٹو:فائل۔

 لاہور: پاکستان سپرلیگ کے فائنل میچ کے لیے پی سی بی نے سابق بورڈ سربراہان اور لیجنڈ کرکٹرز کو بھلادیا اور انہیں فائنل میچ دیکھنے کے لیے دعوت نامہ تک دینا گوارا نہیں کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق بورڈ سربراہان اور لیجنڈ کرکٹرز کو نظر انداز کردیا گیا ہے اور پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے کسی بھی سابق کھلاڑی کو دعوت نامہ نہیں بھجوایا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پی ایس ایل فائنل: لاہورمیں موسم خوشگواررہنے کی پیشگوئی

پورے پاکستان میں پی ایس ایل کا بخار عروج پر ہے لیکن پی سی بی حکام نے فائنل کے لیے منتخب قذافی اسٹیڈیم میں سابق لیجنڈ کرکٹرز کے نام سے منسوب انکلوژرز رکھنے والے کھلاڑیوں تک کو پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لیے دعوت نامہ دینا تک گوارا نہ سمجھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : غیرملکی کھلاڑی پی ایس ایل فائنل کھیلنے پر رضامند ہوگئے،نجم سیٹھی

عمران خان، جاوید میانداد، سرفراز نواز اور عبدالقادر کو بھی دعوت نامہ نہیں بھجوایا گیا، عبدالقادر اور جاوید میانداد کی جانب سے دعوت نامہ نہ ملنے کی تصدیق بھی کی گئی ہے جب کہ عبدالقادر کا کہنا ہے کہ ہم صرف شو پیس ہیں، عزت صرف غیر ملکی کرکٹرز کو دی جاتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔