ہنگو: مسجد کے باہرخود کش حملہ، 28 افراد جاں بحق ، 42 زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 1 فروری 2013
ریسکیوٹیموں نے جائے وقوعہ پرپہنچ کرلاشوں اورزخمیوں کواسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کوطبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

ریسکیوٹیموں نے جائے وقوعہ پرپہنچ کرلاشوں اورزخمیوں کواسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کوطبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

ہنگو: پٹ بازار میں مسجد کے باہر خود کش حملے کے نتیجے میں 28 افراد جاں بحق اور 42 زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او ہنگو میاں سعید کے مطابق نمازجمعہ کی ادائیگی کے بعد جب نمازی باہر نکل رہے تھے اسی دوران خود کش حملہ آورنے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے،دھماکے میں 6 سے 7کلوبارودی مواد استعمال کیا گیا۔

ریسکیوٹیموں نے جائے وقوعہ پرپہنچ کرلاشوں اورزخمیوں کواسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کوطبی امداد فراہم کی جارہی ہے، پولیس اوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔