کوک اسٹوڈیو کا نیا سیزن ریلیز کے لیے تیار

شوبز رپورٹر  منگل 18 جولائی 2017
علی ظفر، دانیال ظفر، مومنہ، راحت فتح ، علی سیٹھی، عائمہ بیگ، جبار عباس و دیگر شامل۔ فوٹو : فائل

علی ظفر، دانیال ظفر، مومنہ، راحت فتح ، علی سیٹھی، عائمہ بیگ، جبار عباس و دیگر شامل۔ فوٹو : فائل

 کراچی: پاکستانی میوزک پلیٹ فارم کوک اسٹوڈیو کا نیا سیزن ریلیز کے لیے تیار ہے، اگست کے اوائل میں 10واں سیزن شروع ہوجائے گا۔

گذشتہ ایک دہائی میں اس پلیٹ فارم سے سیکڑوں گلوکاروں، موسیقاروں اور میوزک پروڈیوسروں کو شامل کیا گیا جبکہ ساؤنڈ اور ریکارڈنگ اسپیشلسٹ ، سیٹ ڈیزائنرز، وارڈ روب اسپیشلسٹس اور میوزک انڈسٹری کے دیگر بہت سے شعبوں کے ماہرین نے بھی اس پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا بہترین طور پر مظاہرہ پیش کیا۔ اس سیزن میں پرفارمنس پیش کرنے والوں میں علی ظفر، علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر، مومنہ مستحسین، راحت فتح علی خان، علی سیٹھی، عائمہ بیگ، جبار عباس اور وقار احسن و دیگر شامل ہیں۔

10 ویں سیزن کا سنگ میل عبور کرنے کے حوالے سے جنرل منیجر رضوان یو خان نے کہا کہ ایک دہائی قبل اس مشکل سفر کے آغاز کے ساتھ ہم طویل فاصلہ طے کرچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔