کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے، وزیراعظم

ویب ڈیسک  پير 7 اگست 2017
پاکستانی حکومت اور پوری عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،  وزیراعظم شاہد خاقان۔ فوٹو : فائل

پاکستانی حکومت اور پوری عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم شاہد خاقان۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے ملاقات کی جس میں سیاسی امور اور آزادکشمیر کی ترقی کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اور پوری عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں جب کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔

بعد ازاں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے فاٹا سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ نے ملاقات کی جس میں فاٹا میں ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فاٹا کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے جب کہ فاٹا میں ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کروں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔