چین کی نئی دفاعی فضائی حدود کو تسلیم نہیں کرتے امریکی نائب صدر جو بائیڈن

جو بائیڈن نے چینی صدر سے ملاقات کے دوران انہیں امریکا کے تحفظات سے آگاہ کیا، امریکی حکام


ویب ڈیسک December 05, 2013
یہ چین پر منحصر ہے کہ وہ ’’نئی فضائی دفاعی حدود‘‘ کے معاملے کو کس طرح سے حل کرتا ہے، امریکی حکام۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: امریکا کے نائب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ واشنگٹن بحیرہ چین کے متنازعہ علاقے میں چین کی نئی "فضائی حدود" کو تسلیم نہیں کرتا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے نائب صدر جو بائیڈن نے چینی صدر زی جنگ پنگ سے بیجنگ میں ملاقات کی اور انہیں چین کی نئی "فضائی حدود" کے حوالے سے امریکاکے تحفظات سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا چین کی جانب سے بحیرہ چین میں قائم کی گئی نئی فضائی حدود کو تسلیم نہیں کرتا۔

دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا تھا کہ نائب صدرجوبائیڈن نے چینی صدر سے ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے مختلف امور پر بات چیت کی جس میں چین کی نئی "فضائی دفاعی حدود'' پر امریکا نے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور اب یہ چین پر منحصر ہے کہ وہ اس معاملے کو کس طرح سے حل کرتا ہے ۔

واضح رہے کہ چین نے حال ہی میں بحیرہ چین کے متنازعہ علاقے میں ''نئی دفاعی فضائی حدود" قائم کی تھی جس پر چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو گئے ہیں اور تینوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف دھمکی آمیز بیانات جاری کئے جا رہے ہیں۔

مقبول خبریں