ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ پاکستان کے محمد سجاد سیمی فائنل میں پہنچ گئے

کوارٹر فائنل میں پاکستان کے محمد سجاد نے اسکاٹ لینڈ کے مائیکل کولمب کو صفر کے مقابلے میں 6 فریمز سے شکست دی۔


ویب ڈیسک December 07, 2013
محمد سجاد نے چیمپئن شپ کے راؤنڈ آف 32 کے میچ میں اسرائیلی کیوئسٹ کو 1-5 سے شکست دی تھی۔ فوٹو؛ فائل

ZAHIR PEER: ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستان کے محمد سجاد نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

لیٹویا میں جاری ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے محمد سجاد نے اسکاٹ لینڈ کے مائیکل کولمب کو صفر کے مقابلے میں 6 فریمز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ محمد سجاد نے چیمپئن شپ کے راؤنڈ آف 32 کے میچ میں اسرائیلی کیوئسٹ کو 1-5 سے شکست دی تھی۔ پاکستان کے تین کیوئسٹ بشمول دفاعی چیمپیئن محمد آصف ناک آؤٹ مرحلے میں اپنے اپنے میچز ہار کر پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔

مقبول خبریں