چترال میں فورسز کی افغانستان سے آنے والے دراندازوں کے خلاف کارروائی 5 دہشت گرد ہلاک

علاقےمیں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے یش نظر سرچ آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی ذرائع


ویب ڈیسک August 03, 2016
علاقے میں مزید دہشت گردوں کے ہونے کا خدشہ ہے جس کے لیے تاحال سرچ آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی اہلکار: فوٹو فائل

وادی کیلاش میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے آنے والے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چترال کی وادی کیلاش میں پاک افغان سرحد کے قریب استوئی کےمقام پر افغان صوبے نورستان سے دہشت گرد داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے، سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کی در اندازی روکنے کے لیے بھرپور کارروائی کی۔فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشیں فورسز نے اپنی تحویل میں لے لی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کے ہونے کا خدشہ ہے جس کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چترال میں افغان طالبان کے دوسرے روز بھی حملے، 5 چرواہے جاں بحق

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے افغانستان سے داخل ہونے والے دہشت گرد مختلف کارورائیوں کے دوران 8 پاکستانی چرواہوں کو ہلاک کرکے سیکڑوں بھیڑ بکریاں چھین کر اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

مقبول خبریں