خان بمقابلہ خان؛ سلمان کے مقابلے فواد خان بہترین قرار

ویب ڈیسک  جمعـء 14 دسمبر 2018
فواد خان اورماہرہ خان کی فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی فوٹوفائل

فواد خان اورماہرہ خان کی فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی فوٹوفائل

کراچی: عید الفطر پر پاکستانی سینما میں سلمان کی فلم ’بھارت‘ اورفواد خان کی ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ ریلیز ہورہی ہیں تاہم پاکستان کے ساتھ بھارتی شائقین نے بھی سلمان خان کے مقابلے فواد خان کو بہترین قراردے دیا ہے۔

عید الفطرپرپاکستانی سینما میں پاکستان اوربھارت کی دوبڑی فلموں سلمان کی ’بھارت‘ اور فواد خان کی’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ کا میلہ سجے گا۔ جہاں سلمان خان بھارت کے ساتھ پاکستانیوں میں بھی بے حد مقبول ہیں وہیں فواد خان کے چاہنے والے بھی کم نہیں لہٰذا اس عید الفطر پر پاکستانی سینما میں دونوں خانز کے درمیان کڑا اور بڑا مقابلہ ہوگا جس کی پیشگوئی معروف بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش نے بھی کردی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فواد اورماہرہ کی ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘

ترن آدرش نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ’اس عید پر سلمان خان کا مقابلہ فواد خان سے ہوگا، پاکستان سمیت  بیرون ممالک میں عید الفطر پر فلم ’مولاجٹ‘ ریلیزکی جارہی ہے، شائقین کواس فلم کا بے صبری سے انتظار تھا جب کہ سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ بھی پاکستان میں عید کے موقع پر ریلیز ہوگی  لہٰذا پاکستان میں اس بار خان کا مقابلہ خان سے ہوگا۔‘

ترن آدرش کی اس ٹوئٹ پر پاکستان اور بھارتی شائقین کی جانب سے زبردست ردعمل دیکھنے میں آیا، جہاں پاکستانیوں نے سلمان خان کے مقابلے فواد خان کو بہترین قراردیا وہیں فواد خان کے بھارت میں موجود مداحوں نے بھی سلمان کی جگہ فواد کے حق میں ووٹ دے دیا۔

پاکستانی اداکار گوہررشید نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ’سر ہم سب سلمان خان سے بے حد محبت کرتے ہیں لیکن ہمارافواد بھی کسی سے کم نہیں۔‘

https://twitter.com/GoharRsd/status/1072817101826600960

شوکت بلال نامی ٹوئٹر ہینڈل سے بھی فواد خان کے حق میں ٹوئٹ کیا گیا۔

https://twitter.com/advshbilal/status/1072853079471607809

ایک بھارتی صارف پون تواری نے حیرت انگیز طور پر سلمان کے مقابلے فواد خان کے حق میں ووٹ دیتے ہوئے لکھا کہ انہیں فواد خان کی فلم کا انتظار ہے۔

عنیب عباس نامی ٹوئٹرصارف نے دونوں خانوں کو اپنا پسندیدہ قراردیا۔

https://twitter.com/AnibAbbas/status/1072778005095870464

واضح رہے کہ عید الفطر پر صرف فواد خان اور سلمان خان کے درمیان مقابلہ نہیں ہوگا بلکہ پہلی بار پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان اوراداکارہ کترینہ کیف بھی مدمقابل آئیں گی لہٰذا یہ عید الفطر پاکستانی شائقین کے لیے بہت دلچسپ ہونے والی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔