اداکارہ میرا نے پریانکا چوپڑا کو بھی نہ بخشا

ویب ڈیسک  بدھ 12 جولائی 2017

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

پاکستانی اداکارہ میرا نے نامور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی حال ہی میں کرائی گئی پلاسٹک سرجری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے چہرے کے خدوخال کے بارے میں کہا ہے کہ ان کی پلاسٹک کی ناک اور پلاسٹک کے ہونٹ ہیں۔

پاکستانی اداکارہ میرا خبروں میں رہنے کا فن بخوبی جانتی ہیں، کبھی اپنی گلابی انگریزی اورکبھی بے باک تبصروں کے باعث اکثر میڈیا کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں اور جب سے انہوں نے ٹویٹرپر اکاؤنٹ بنایا ہے پاکستانی سیاستدانوں سمیت بھارت کے صف اول کے اداکاروں کو بھی اپنے طنز کے تیروں کا نشانہ بنایا ہوا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اپنی شادی پرعمران کو نہیں، نواز شریف اور بلاول بھٹو کو بلاؤں گی؛ میرا

حال ہی میں ان کی تنقید کا نشانہ بنیں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا، اداکارہ میرا نے ٹویٹر پر پریانکا چوپڑا کی پلاسٹک سرجری پر طنز کرتے ہوئے بے باک انداز میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ان کی پلاسٹک کے ہونٹ اور پلاسٹک کی ناک ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: میرا اور کیپٹن نوید کی آئندہ ماہ شادی کی تیاریاں

واضح رہے کہ شوبزانڈسٹری کی اکثراداکادائیں خوبصورتی میں اضافے کیلئے پلاسٹک سرجری کا سہارا لیتی ہیں تاہم بعض حلقوں کی جانب سے اپنے چہرے کے خدوخال کے ساتھ چھیڑچھاڑ کرنے کیلئے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔