پشاور میں سائیکل سواروں کے بھی چالان کٹنے لگے

سائیکل چلاتے ہوئے موبائل فون استعمال کرنے پر 200 روپے جرمانہ کیا گیا، پولیس اہلکار


ویب ڈیسک December 03, 2017
200 روپے کے چالان میں گاڑی کا نمبر اور لائسنس کا ذکر نہیں فوٹو : ایکسپریس نیوز

KARACHI: ٹریفک پولیس نے سائیکل چلاتے ہوئے موبائل کے استعمال پر 200 روپے کا جرمانہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختون خوا کے دارالحکومت پشاور میں ٹریفک پولیس نے اب سائیکل سواروں کے چالان بھی کاٹنا شروع کردیئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے سائیکل سوار کا کہنا تھا کہ پولیس نے سائیکل چلاتے ہوئے روکا اور 200 روپے کا چالان ہاتھ میں تھما دیا، چالان میں گاڑی کا نمبر اور لائسنس کا ذکر تک نہیں تھا اور جب پولیس اہلکار سے چالان کا پوچھا تو اس نے بتایا کہ سائیکل چلاتے ہوئے موبائل فون استعمال کرنے پر جرمانہ کیا گیا۔

 

مقبول خبریں