- نظام انصاف ٹھیک ہونے تک کچھ ٹھیک نہیں ہوگا:فیصل واوڈا
- پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے پاکستان ویمن ٹیم کو ایک رن سے شکست دے دی
- خیبر پختونخوا: صوبائی وزراء اور مشیروں کی مراعات میں اضافے کی سمری تیار
- فوج سے جلد مذاکرات ہوں گے، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات ہوگی، شہریار آفریدی
- چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
- وزیراعظم کی ہدایت پر کرپشن میں ملوث ایف بی آر کے 13 اعلیٰ افسران عہدوں سے فارغ
- پتوکی کے دو بے گناہ نوجوان بھارت سے رہا ہوکر پاکستان پہنچ گئے
- بی آر ٹی کا مالی بحران سنگین، حکومت کا کلومیٹر کے حساب سے کرایہ بڑھانے کا فیصلہ
- محموداچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری، 27 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
- چینی صدر اور امریکی وزیرخارجہ کی شکوے شکایتوں سے بھری ملاقات
- لاہور؛ 10 سالہ گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر جھلس کر جاں بحق، گھر کا مالک گرفتار
- اغوا برائے تاوان کی واردات کا ڈراپ سین؛ مغوی نے دوستوں کے ساتھ ملکر رقم کا مطالبہ کیا
- فیس بک کے بانی کو 50 کھرب روپے کا نقصان ہوگیا
- عازمین حج کیلئے خوشخبری، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ روڈ ٹومکہ میں شامل
- اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری میں تیزی، انڈیکس 72 ہزار 742 پوائنٹس پر بند
- بلدیہ پلازہ میں بیٹھے وکلا کمرے کا ماہانہ کرایہ 55 روپے دیتے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
- ایک ہفتے کے دوران 15 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں
- چینائی میں پاکستانی 19 سالہ عائشہ کو بھارتی شخص کا دل لگادیا گیا
فیملی سرکل کپ ٹینس، دفاعی چیمپئن سرینا ولیمز کو جیورجی کا چیلنج درپیش
چارلیسٹن / جنوبی کیرولینا: چھٹی مرتبہ میامی ماسٹرز ٹرافی جیتنے والی سرینا ولیمز چارلیسٹن میں شروع ہونے والے فیملی سرکل کپ کلے کورٹ ایونٹ میں اعزاز کے دفاع کیلیے پراعتماد ہیں۔
وہ سیزن میں تیسرا ٹائٹل جیتنا چاہتی ہیں، دفاعی چیمپئن اور ٹاپ سیڈ سرینا کو دیگر آٹھ سیڈنگ پلیئرز کی طرح پہلے رائونڈ کی بجائے دوسرے مرحلے سے سفر کا آغاز کرنا ہے، وہ اپنا پہلا مقابلہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب اطالوی حریف کیمیلا جیورجی سے کھیلیں گی، جیورجی نے پہلی آزمائش میں مینڈی مینیلا کو 6-4،6-4 سے مات دی،15 مرتبہ کی گرینڈ سلم سنگلز چیمپئن سرینا نے 2008 میں فیملی سرکل کپ جیتا تھا،31 سالہ امریکی اسٹار رواں برس اب تک دو ٹائٹلز اپنے نام کرچکی ہیں، جس میں برسبین اور میامی ماسٹرز شامل ہے۔
سیکنڈ سیڈ ڈنمارک کی کیرولین ووزینسکی کا پہلا ٹاکرا اسپین کی سلویا سولر ایسپونسا سے ہوگا، 2011 کی چیمپئن اب تک اپنے کیریئرمیں چار کلے کورٹ ٹائٹلز جیت چکی ہیں، ایسپونسا نے پہلے رائونڈ میں اٹلی کی معروف پلیئر فرانسسکا شیوانے کو 3-6،6-4 اور 7-6(8/6) سے مات دی،2010 کی فاتح تھرڈ سیڈ آسٹریلین پلیئر سمانتھا اسٹوسر کے مقابل آنیوالی پلیئر کا تعین مارینا ایراکووک اور ڈنیلا ہنچووا کے باہمی مقابلے کے بعد ہوگا، اسٹوسر پنڈلی کی انجری کے سبب انڈین ویلز سے دستبردار ہوگئی تھیں، اس کے بعد یہ ان کا پہلا ایونٹ ہوگا۔
دیگر سیڈنگ پلیئرزمیں سلونی اسٹیفنز، وینس ولیمز، جمہوریہ چیک کی لوسیا سفارووا، اسپین کی کارلا سواریز نیوارو اور جرمن کھلاڑی مونا بارتھیل شامل ہیں، پیورٹو ریکو کی مونیکا پیوگ نے جمہوریہ چیک کی کھلاڑی آندریا ہیلکووا کو 6-4،6-0 سے پچھاڑ کر وینس ولیمز کیخلاف دوسرے رائونڈ میں جگہ بنالی،فرسٹ رائونڈ کے دیگر میچزمیں رومانیہ کی سورانا کرسٹیا نے جرمن حریف ٹیٹجانا میلیک کو 6-4،7-6(7/5) سے قابو کرلیا، اولگا گورٹسووا نے امریکی پلیئر جیمی ہامپٹن کو 6-4،6-7(3/7) اور 6-4 سے مات دی۔
متھالی جوہانسن نے میلینڈا زنک کیخلاف 5-7،6-3 اور 7-5 سے فتح سمیٹی، امریکا کی 12 سیڈ وارویرا لیپچنکو نے ہموطن کرسٹینا میک ہیل کو 6-3،4-6 اور 6-2 سے زیر کرلیا،آسٹریا کی تمیرا پاسزک نے امریکی پلیئر گریس من کیخلاف 6-3 کے اسکور پر مقابلہ جاری رکھنے سے معذرت کرلی، اسپین کی انابیل میڈینا گوریجس نے ڈچ پلیئر ارانتاکسا رس کو 6-2،6-2 سے مات دے دی، فرنچ پلیئر کیرولین گارشیا نے جنوبی افریقی حریف چینیلی شیپرز کو 7-6(8/6)،6-4 سے ٹھکانے لگادیا، جرمنی کی معروف پلیئر آندریا پیٹکووک نے میزبان کھلاڑی ٹیلر ٹائونسیڈ کو 6-3،6-0 سے باآسانی زیر کرلیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔