دو سمتوں کی ہوائیں چلنے سے گرمی بڑھ گئی، محکمہ موسمیات

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 19 اپريل 2018
بدھ کو درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ،آج موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات۔ فوٹو : فائل

بدھ کو درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ،آج موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات۔ فوٹو : فائل

 کراچی: شہر میں 2 سمتوں کی ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں پھر اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کراچی کے مطابق بدھ کو دن کے بیشتر وقت مغربی ہوائیں چلیں جس کی رفتار 20کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی سمندری ہوائیں اس وقت بحال ہوئی جب شہر کا درجہ حرارت 38ڈگری کو عبور کرچکاتھا تاہم سمندری ہوائیں بحال ہونے کے بعد حد ت میں کمی واقع ہونی شروع ہوگئی سمندر ی ہواؤں کی رفتار 30کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈکی گئی۔

گزشتہ روز ہوا میں نمی کاتناسب صبح کے وقت اضافے سے 58فیصد ریکارڈ ہوا تاہم دوپہر کے بعد نمی کاتناسب بھی گر کر 20فیصد پر آگیا جب کہ محکمہ موسمیات نے آج شہر کا مطلع گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔