جسبیرسنگھ ہالی ووڈ بالی ووڈ اور پاکستانی فنکاروں کیساتھ فلم بنائیں گے

شوبز رپورٹر  ہفتہ 21 اپريل 2018
ہدایتکارجاوید یوسف اورجیکولین پاکستان میں فلم کے معاملات کو دیکھیں گے،پریس کانفرنس۔ فوٹو: فائل

ہدایتکارجاوید یوسف اورجیکولین پاکستان میں فلم کے معاملات کو دیکھیں گے،پریس کانفرنس۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  کینیڈا سے تعلق رکھنے والے فلمساز و اداکار جسبیر سنگھ بھوپاری نے ہالی ووڈ، بالی ووڈ اورلالی ووڈ فنکاروں کے ساتھ بین الاقوامی معیار کی فلم بنانے کا اعلان کردیا۔

گزشتہ روزمقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کے دوران جسبیر سنگھ بھوپاری نے بین الاقوامی معیار کی فلم بنانے کا اعلان کیا۔ اس موقع پران کے ہمراہ سماجی رہنما جیکولین ٹریسلر اور ہدایتکار جاوید یوسف موجود تھے۔

جسبیرسنگھ نے کہا کہ کافی عرصہ سے ایک ایسی فلم بنانے کی پلاننگ کر رہا تھا کہ جو پاکستانی اور بھارتی پنجاب میں رہنے والوں کی تہذیب اور روایات کی عکاسی کرے ۔ کیونکہ دونوں کی زبان، کلچر اور روایات میں کچھ زیادہ فرق نہیں ہے۔ اس لیے کاسٹ میں دونوں ممالک کے فنکاروں کے علاوہ ہالی ووڈ کے فنکاروںکو بھی شامل کیا جائے گا۔ جبکہ فلم پنجابی اورانگریزی زبانوں میں بنائی جائے گی۔

فلمساز نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے لیے پاکستان سے ہدایتکارجاوید یوسف اورجیکولین ٹریسلرمیری ٹیم کا حصہ ہیں جو یہاں کے معاملات کو دیکھیں گے۔ انھوں نے کہا کہ فلم کا مرکزی خیال میرا اپنا ہے جس کے لیے رائٹرز سے بات چیت چل رہی ہے جن سے معاملات طے ہوتے ہی اس کے سکرپٹ پرکام شروع کردیا جائیگا ۔ فلم کے گانے بھارت کے علاوہ پاکستانی گلوکاروں کی آواز میں بھی ریکارڈ کیے جائینگے۔

جسبیر سنگھ کا کہنا تھا کہ فلم کی عکسبندی بھارت اور پاکستان کے علاوہ کینیڈا میں ہوگی ۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے سنیئر فنکاروں کے علاوہ نئے چہروں کو بھی چانس دیا جائیگا۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ ہر سال پاکستان دو سے زائد مرتبہ آتا ہوں۔

فلمساز نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ کی آغاز رواں برس کے آخر یا نئے سال کے شروع میں کیا جائے گا اوریہ فلم شائقین کوتفریح فراہم کرنے کے ساتھ ایک ایسا مضبوط پیغام بھی دے گی، سال رواں ماہ نومبر میں دوبارہ پاکستان آؤنگاجس میں اس فلم کے حوالے سے کی جانیوالی تیاریوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرونگا۔ انھوں نے بتایا کہ یہ فلم انٹرٹین ہونے کیساتھ دونوں ممالک میں امن ، محبت اور بھائی چارے مشن کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔