اب سب کا حساب ہوگا اور سب کو حساب دینا ہوگا، نواز شریف

ویب ڈیسک  جمعـء 18 مئ 2018
گزشتہ روز  آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ نواز شریف کو اب حساب دینا پڑے گا فوٹو: فائل

گزشتہ روز آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ نواز شریف کو اب حساب دینا پڑے گا فوٹو: فائل

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اب سب کا حساب ہوگا اور ہم سب کو حساب دینا ہوگا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد روانگی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جب نواز شریف سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ زرداری صاحب نے کہا ہے میاں صاحب کو 30 سال کا حساب دینا ہوگا۔ جس پر نواز شریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘اب سب کا حساب ہو گا، ہم سب کو حساب دینا ہو گا‘۔

دوسری جانب احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے ملزمان کو دیئے گئے سوالنامے پراعتراض کر دیا۔ جس کی وجہ سے نواز شریف، مریم نواز اور  کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے بیانات ریکارڈ نہ ہوسکے، جس کے بعد سماعت 21 مئی تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نواز شریف 30 برس تک اسٹیبلشمنٹ کے کندھے پر سیاست کرتے رہے

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ نواز شریف 30 برس تک اسٹیبلشمنٹ کے کندھے پر بیٹھ کر سیاست کرتے رہے اگر حساب مانگیں تو حساب دینا بھی پڑے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔