تحریک انصاف نے حکومت کے پہلے 100 دن کا پلان تیار کرلیا

100 دن کا پلان مختلف شعبوں کے ماہرین کی مدد سے تیار کیا گیا ہے


ویب ڈیسک May 18, 2018
پلان آئندہ ہفتے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان جاری کریں گے۔۔ فوٹو : فائل

تحریک انصاف نے مختلف شعبوں کے ماہرین کی مدد سے اپنی ممکنہ حکومت کے پہلے 100 دن کا پلان تیارکرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے آئندہ عام انتخابات میں ممکنہ کامیابی اور حکومت کے پہلے 100 دن کا پلان تیار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مختلف شعبوں کے ماہرین کی مدد سے تیار کیا گیا پلان آئندہ ہفتے اسلام آباد میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان جاری کریں گے۔

پلان میں معیشت کی بحالی، خارجہ محاذ پر تعلقات کے حوالے عملدرآمد کا لائحہ عمل، تعلیم صحت، روزگار، نواجوانوں اور خواتین سے متعلق عملی پالیسیوں کا اعلان ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں