پی ٹی آئی میں ٹکٹوں کی فروخت کا بڑا اسکینڈل سامنے آنے والا ہے بلاول بھٹو

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے سہارے نہیں عوام کے ووٹوں سے جیت کر دکھائیں، چیئرمین پیپلز پارٹی


ویب ڈیسک June 30, 2018
عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے سہارے نہیں عوام کے ووٹوں سے جیت کر دکھائیں، چیئرمین پیپلز پارٹی (فوٹو: فائل)

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی فروخت کا ایک بڑا اسکینڈل سامنے آنے والا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں اپنے بنائے گئے احتساب کے ادارے کو ختم کرنے والا کس منہ سے کرپشن کے خلاف بات کر رہا ہے؟ عمران خان خیبرپختونخوا کے عوام آپ سے حساب مانگنے بیٹھے ہیں پہلے انہیں جواب دیں اور اسٹیبلشمنٹ کے سہارے سے نہیں عوام کے ووٹوں سے جیت کر دکھائیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹوں کی فروخت کا ایک بڑا اسکینڈل سامنے آنے والا ہے، اب عمران خان اپنی خیر منائیں۔

مقبول خبریں