2 دن مطلع ابرآلود اور شہر میں بوندا باندی کا امکان

جمعہ کو درجہ حرارت 35.5ڈگری سینٹی گریڈ رہا،سمندری ہواؤں کی رفتار30کلومیٹرفی گھنٹہ رہی،محکمہ موسمیات


Staff Reporter July 07, 2018
جمعہ کو درجہ حرارت 35.5ڈگری سینٹی گریڈ رہا،سمندری ہواؤں کی رفتار30کلومیٹرفی گھنٹہ رہی،محکمہ موسمیات۔ فوٹو: آئی این پی

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اتوار تک مطلع جزوی اور مکمل ابر آلود رہے گا جب کہ سمندر کے نچلی بادلوں سے بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ہیٹ ویو اور مون سون سینٹر کی جانب سے جاری پیش گوئی کے مطابق اتوار تک شہر کا مطلع جزوی اور مکمل ابر آلود رہے گا جبکہ صبح اور شام کے وقت سمندر کے نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

جمعہ کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت29 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 35.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ہو امیں نمی کا تناسب صبح کے وقت69 فیصد جبکہ دن بھر59 فیصد ریکارڈ کیا گیا سمندر کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج (ہفتے) کو شہر کا مطلع ابر آلود رہے گا اور شہر کے کئی علاقوں میں بونداباندی کا امکان ہے۔

مقبول خبریں