سونا 350 روپے تولہ سستا، چاندی 10روپے مہنگی ہوگئی

بزنس رپورٹر  ہفتہ 11 اگست 2018
فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 350 روپے اور 300 روپے کی نمایاں کمی (فوٹو: فائل)

فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 350 روپے اور 300 روپے کی نمایاں کمی (فوٹو: فائل)

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کی کمی سے 1211 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بلین انتظامیہ نے جمعہ کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 350 روپے اور 300 روپے کی نمایاں کمی کردی۔

نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 54800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 46982 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے بڑھ کر 750 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 8 روپے 57 پیسے بڑھ کر 643 روپے ہوگئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔