نصرت فتح علی خا ن کی 15ویں برسی کل منائی جائے گی

آئی این پی  بدھ 15 اگست 2012
مخصوص انداز میں فن موسیقی کو پوری دنیا میں روشناش کروا یا ،متعدد ایوارڈز حاصل کیے  (فوٹو : ایکسپریس)

مخصوص انداز میں فن موسیقی کو پوری دنیا میں روشناش کروا یا ،متعدد ایوارڈز حاصل کیے (فوٹو : ایکسپریس)

فیصل آباد: عا لمی شہرت یا فتہ گلو کار موسیقاراْستاد نصرت فتح علی خا ن کی 15ویں برسی کل منا ئی جائے گی۔ عا لمی شہرت یا فتہ گلو کار مو سیقاراْستاد نصرت فتح علی خا ن کی 15ویں برسی 16اگست کو منا ئی جا ئے گی۔متعدد ایوارڈز جیتے۔

نصرت فتح علی خان نے اپنے مخصوص انداز میں فن موسیقی کو پوری دنیا میں روشناش کروا کر پا کستان کا نام روشن کیا وہ جگر اور گردوں کے عا رضہ میں مبتلاتھے وہ لندن کے ایک نجی اسپتال میں زیر علا ج تھے کہ 16 اگست 1997ء کو خا لق حقیقی سے جا ملے۔ اْن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے فیصل آباد سمیت ملک بھر میں تقریبات ہونگی۔

فیصل آباد میں نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم میں بھی معروف گلو کار مو سیقا ر کو خراج تحسین پیش کر نے کے لیے تقریب ہو گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔