ایشین گیمز کی رنگا رنگ اختتامی تقریب چین 132طلائی تمغوں کیساتھ سرفہرست

گرج چمک کے ساتھ ہونے والی تیز بارش کے باوجود ہزاروں تماشائیوں نے اختتامی تقریب میں شرکت کی


Sports Desk September 02, 2018
گرج چمک کے ساتھ ہونے والی تیز بارش کے باوجود ہزاروں تماشائیوں نے اختتامی تقریب میں شرکت کی (فوٹو: اے ایف پی)

18 ویں ایشین گیمز کی رنگا رنگ تقریب جکارتا میں ختم ہوگئی میگا ایونٹ میں چین 132 طلائی تمغوں کے ساتھ سرفہرست رہا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 18 ویں ایشین گیمز کی رنگا رنگ اختتامی تقریب انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں منعقد ہوئی۔ ایونٹ میں چین 132 طلائی اور مجموعی طور پر 289 تمغوں کے ساتھ سرفہرست رہا جب کہ جاپان 205 تمغوں کے ساتھ دوسرے، جنوبی کوریا 177 تمغوں کے ساتھ تیسرے جب کہ پاکستان 4 برانز میڈلز کے ساتھ 34 ویں نمبر پر رہا۔



اختتامی تقریب گیلورا بنگ کارنو اسٹیڈیم اوتاما میں منعقد ہوئی، جکارتا میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی تیز بارش کے باوجود ہزاروں تماشائیوں نے اختتامی تقریب میں شرکت کی جہاں آتش بازی اور لیزر شو کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا جب کہ موسیقی پر فنکاروں نے دلفریب ثقافتی رقص بھی پیش کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: جاپان نے ہاکی میں ڈبل گولڈ جیت کر تاریخ رقم کردی



پاکستان کی جانب سے سیلنگ ٹیم کے مجیب اللہ قومی پرچم کے ساتھ ڈپٹی چیف ڈی مشن منصور احمد خان، کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ہمراہ گراﺅنڈ میں داخل ہوئے۔ تقریب میں انڈونیشیا کے نائب صدر جوزف کلّا، اولمپک کونسل ایشیا کے صدر احمد الفہد الاحمد الصباح، انڈونیشیا اولمپک کمیٹی کے صدر ایرک توہر، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن، سیکریٹری جنرل محمد خالد محمود سمیت کئی اہم شخصیات بھی اسٹیڈیم میں موجود تھیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ایشین گیمز ہاکی؛ بھارت نے پاکستان کو ہرادیا



انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈودو لومبوک میں آنے والے زلزلے کی امدادی کارروائیوں میں مصروفیت کی وجہ سے اختتامی تقریب میں شرکت نہ کرسکے۔

مقبول خبریں