انگلینڈ میں ناقص کھیل پر بھارتی ہیڈ کوچ شاستری سے جواب طلبی ہوگی

انگلینڈ میں ٹوئنٹی 20 سیریز میں کامیابی کے بعد بھارت ون ڈے اور پھر ٹیسٹ سیریز میں شکست سے دوچار ہوگیا


Sports Desk September 10, 2018
انگلینڈ میں ناقص کھیل پربھارتی ہیڈ کوچ شاستری سے جواب طلبی ہوگی فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ کی کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کی جانب سے ہیڈ کوچ روی شاستری سے انگلینڈ میں ناقص کارکردگی پر جواب طلب کیا جائے گا۔

بی سی سی آئی کے ایک آفیشل کا کہنا ہے کہ منگل کو ممبئی میں کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کا اجلاس ہوگا جس میں نئے آئین کے علاوہ انگلینڈ میں ٹیم کی پرفارمنس کا جائزہ بھی لیا جائے گا جبکہ وطن واپسی پر روی شاستری سے خراب کارکردگی پر وضاحت بھی طلب کی جائے گی۔

یاد رہے کہ انگلینڈ میں ٹوئنٹی 20 سیریز میں کامیابی کے بعد بھارت ون ڈے اور پھر ٹیسٹ سیریز میں شکست سے دوچار ہوگیا۔

مقبول خبریں