سمندرپارپاکستانیوں کی آئی ووٹنگ میں عدم دلچسپی، صرف 7 ہزار نے رجسٹریشن کرائی

ویب ڈیسک  بدھ 19 ستمبر 2018
آئی ووٹنگ میں سب سے زیادہ 1993 سمندر پار پاکستانیوں نے متحدہ عرب امارات سے رجسٹرڈ کرایا۔ فوٹو : فائل

آئی ووٹنگ میں سب سے زیادہ 1993 سمندر پار پاکستانیوں نے متحدہ عرب امارات سے رجسٹرڈ کرایا۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: آئی ووٹنگ میں اب تک 74 ممالک میں مقیم 7410 پاکستانیوں نے خود کو بطور ووٹر رجسٹرڈ کرایا۔

ضمنی انتخاب میں سمندر پار پاکستانیوں کیلئے آئی ووٹنگ کی سہولت کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئی ہیں جس کے مطابق 74 ممالک میں مقیم 7410 پاکستانیوں نے خود کو بطور ووٹر رجسٹرڈ کرایا، سب سے زیادہ 1993 سمندر پار پاکستانیوں نے متحدہ عرب امارات سے رجسٹرڈ کرایا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :سمندرپار پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کیلئے آن لائن سسٹم تیار 

دستاویز کے مطابق سعودی عرب سے 1679 سمندر پار پاکستانی رجسٹرڈ ہوئے، یو کے سے957، کینیڈا سے 408 اور امریکا سے 390 اوورسیز ووٹرز رجسٹرڈ ہوئے۔ قطر سے 295، آسٹریلیا سے 257، کویت سے 166، بحرین سے 164، اومان سے 144، اٹلی سے 130 اور اسپین سے 89 ووٹرز رجسٹرڈ ہوسکے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دے دی

اس کے علاوہ جرمنی سے 66، ملائشیا سے 50، فرانس سے 49، آئرلینڈ سے 47، سویڈن سے 38، نیوزی لینڈ سے 19، چین اور جاپان سے 18،18، ہالینڈ سے 17، سنگاپور، بیلجیئم  اور سوئٹزرلینڈ سے 16،16 جب کہ ترکی سے 11 ووٹرز رجسٹرڈ ہوسکے۔ ہانگ کانگ اور پرتگال سے صرف 10 دس ووٹرز ہی رجسٹرڈ ہوئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔