ڈی آر ایس کے استعمال میں پاکستانی ٹیم کا اناڑی پن ختم نہیں ہوسکا

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 12 اکتوبر 2018
جب پاکستان کو آخری 10 اوورز میں 2 وکٹوں کی تلاش اور ضرورت بھی تھی توکوئی موقع ہی نہیں بچا تھا۔ فوٹو: فائل

جب پاکستان کو آخری 10 اوورز میں 2 وکٹوں کی تلاش اور ضرورت بھی تھی توکوئی موقع ہی نہیں بچا تھا۔ فوٹو: فائل

 دبئی: ڈی آر ایس کے استعمال میں پاکستان کا اناڑی پن ختم نہیں ہوا اور دبئی ٹیسٹ میں بھی جلد بازی میں ریویوز ضائع کردیے۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں درست فیصلے کیے گئے ہوتے تو میچ کا نتیجہ پاکستان کے حق میں بھی ہوسکتا تھا،72رنز کی مزاحمت میں عثمان خواجہ کے ساتھ 132کی اہم شراکت قائم کرنے والے ٹریوس ہیڈ44پر میدان بدر ہوجاتے اگر یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو کیلیے پاکستان نے ریویو لے لیا ہوتا، بیٹسمین بعد ازاں 72پر آئوٹ ہوئے لیکن مزید 20اوورز تک کریز پر رکے اور ڈرا کیلیے راہ ہموار کردی۔

حارث سہیل کی گیند بھی عثمان خواجہ سمیت فضول ریویوز بھی لیے، جب پاکستان کو آخری 10 اوورز میں 2 وکٹوں کی تلاش اور ضرورت بھی تھی توکوئی موقع ہی نہیں بچا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔