امیر کویت کی ٹوئٹر پر توہین کرنے کا الزام خاتون ٹیچر کو 10 سال قید

عدالت نے خاتون ٹیچر کو ایک مذہبی فرقے کی توہین کرنے پر بھی ایک سال قید کی سزاسنائی ہے


Net News June 12, 2013
عدالت نے خاتون ٹیچر کو ایک مذہبی فرقے کی توہین کرنے پر بھی ایک سال قید کی سزاسنائی ہے فوٹو: فائل

کویت کی ایک عدالت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امیر کویت شیخ صباح الاحمدالصباح کیخلاف توہین آمیزالفاظ استعمال کے الزامات میں ایک خاتون ٹیچرہدیٰ العجمی کو10سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے خاتون ٹیچر کو ایک مذہبی فرقے کی توہین کرنے پر بھی ایک سال قید کی سزاسنائی ہے۔ ایک خلیجی اخبار کے مطابق مقدمے کے دوقریبی ذرائع نے بتایاکہ 37 سالہ ہدیٰ العجمی پہلی خاتون ہے جسے امیرکویت پر تنقید کرنے پرمجرم قرار دیاگیاہے۔ ہدیٰ العجمی کوابھی حراست میں نہیں لیاگیا اور وہ اس سزا کیخلاف عدالت میں اپیل کرسکتی ہیں۔

مقبول خبریں