ڈالر کی پرواز پھر شروع، روپے کے مقابل 19 پیسے مہنگا

اسٹاف رپورٹر  منگل 23 اکتوبر 2018
انٹر بینک ریٹ 133.89 روپے پر بند، اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے کمی سے 134 روپے پر آ گیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ

انٹر بینک ریٹ 133.89 روپے پر بند، اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے کمی سے 134 روپے پر آ گیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ

 کراچی:  انٹر بینک مارکیٹ میں ایک بار پھر امریکی ڈالر کی اڑان شروع ہو گئی اور پیر کو روپے کی نسبت ڈالر کے انٹربینک ریٹ 19پیسے کے اضافے سے 133 روپے 89 پیسے کی سطح پر آگیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے ابتدا سے ہی ڈالرکے انٹربینک ریٹ میں تیزی رہی جو 133 روپے 73 پیسے تھی بعد ازاں ایک موقع پرڈالر کے انٹربینک ریٹ 134 روپے3 پیسے کی سطح پر بھی آئے لیکن اختتام پرڈالر کے انٹربینک ریٹ133 روپے89 پیسے پر بند ہوئے۔

دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں صورتحال اس کے برعکس رہی جہاں ڈالر کی قدر 20 پیسے کی کمی سے 134 روپے پر بند ہوئی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدرکا آغاز بھی تیزی سے ہوا اور ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ 134روپے50 پیسے کی سطح تک پہنچ گئے تھے لیکن اختتام 29 پیسے کی کمی سے 134 روپے پر ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔