حکومتی رٹ چیلنج کرنیوالوں کی سرکوبی ضروری ہے عارف علوی

نوازشریف دہشت گردی کے مسئلے پر ابھی واضح نہیں، نفیسہ شاہ،’’لائیو ود طلعت‘‘ میں گفتگو.


Monitoring Desk June 16, 2013
نوازشریف دہشت گردی کے مسئلے پر ابھی واضح نہیں، نفیسہ شاہ،’’لائیو ود طلعت‘‘ میں گفتگو. فوٹو : فائل

تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں احساس محرومی بہت زیادہ ہے، جو بھی بندوق اٹھاتا ہے وہ رٹ آف گورنمنٹ کو چیلنج کرتا ہے ایسے لوگوں کی سرکوبی بہت ضروری ہے۔

ایکسپریس نیو زکے پروگرام لائیوود طلعت میں میزبان طلعت حسین سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ پاکستان میں 5 قسم کی دہشت گردی ہورہی ہے اور ان سب کا علاج مختلف ہے اس کیلیے مرحلہ وار مذاکرات کرنا ہوں گے۔ افغان طالبان، پاکستانی طالبان، فرقہ واریت، لسانیت اور بلوچ لبریشن آرمی کی دہشت گردی کو ایک ہی طریقے سے ڈیل نہیں کیا جاسکتا، قائد اعظم ریذیڈینسی، بولان میڈیکل کمپلیکس اور طالبات کی بس میں دھماکے کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں۔



ن لیگ کے رہنما چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ قائد اعظم ریذیڈینسی پر حملہ لمحہ فکریہ ہے، بلوچستان کے حالات ایک سیاسی جماعت کے پاس نہیں ہیں اس کیلیے سب کو مل کر لائحہ عمل اختیار کرناپڑے گا۔ پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا کہ ہم نے رٹ آف گورنمنٹ برقرار رکھنے کیلیے کئی اقدامات کیے، پیپلزپارٹی کی پالیسی پر ہی نوازشریف چل رہے ہیں، ضروری نہیں ہے کہ ملک بھر میں فوج کو پھیلادیں۔ نوازشریف دہشت گردی کے مسئلے پر ابھی واضح نہیں ہیں۔

مقبول خبریں