ریسکیو 1122 اہلکاروں کی ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی

ننکانہ صاحب میں 15 سالہ ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کے الزام میں 2 ریسکیو اہلکار گرفتار


ویب ڈیسک October 28, 2018
ننکانہ صاحب میں 15 سالہ ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کے الزام میں 2 ریسکیو اہلکار گرفتار فوٹو:فائل

پولیس نے معذور لڑکی سے زیادتی کے الزام میں 2 ریسکیو اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔

ننکانہ صاحب میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے 15 سالہ ذہنی معذور لڑکی کے ساتھ ریسکیو گاڑی میں ہی مبینہ طور پر زیادتی کی۔ شک ہونے پر اہل علاقہ جمع ہوئے تو ریسکیو اہلکار گاڑی بھگالے گئے۔ متاثرہ لڑکی کے والد نے کہا کہ ریسکیو اہلکار متاثرہ لڑکی کو ننکانہ روڈ پر شوگر ملز کے پاس پھینک کر فرار ہوگئے۔

ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق لڑکی کے والد کی شکایت پر فوری کارروائی کی گئی اور تھانہ سٹی ننکانہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق مقدمے میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اکرم پنوار نے بتایا کہ ملوث اہلکاروں کو معطل کرکے واقعہ کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے، جرم ثابت ہونے پر ملزمان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں