کوئٹہ میں سیکیورٹی کے نام پر سڑک کی بندش؛ چیف سیکرٹری بلوچستان طلب

ویب ڈیسک  پير 10 دسمبر 2018
چیف جسٹس نے کوئٹہ میں سپریم کورٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا فوٹو:فائل

چیف جسٹس نے کوئٹہ میں سپریم کورٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا فوٹو:فائل

کوئٹہ: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے صوبائی دارالحکومت میں سپریم کورٹ رجسٹری کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا جب کہ شہر میں سیکیورٹی کے نام پر سڑک کی بندش سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران چیف سیکرٹری بلوچستان کو بھی طلب کرلیا۔

سپریم کورٹ کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب میں عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس گلزار احمد، ہائیکورٹ کے جج صاحبان اور سنیئر وکلا نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ صرف عمارت بنانا ضروری نہیں، ہمارا مقصد معاشرے میں عدل و انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، یہ ایک ایسی عمارت ہوگی جہاں لوگوں کو فوری انصاف مہیا کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس گلزار پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کوئٹہ میں ٹریفک جام اور ریڈ زون کے نام پر زرغون روڈ کی بندش کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو طلب کرتے ہوئے سماعت میں وقفہ کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔