سونو علی نے کراچی میں قیام کا فیصلہ کرلیا

کراچی میں شوبز سرگرمیاں زیادہ ہورہی ہیں دوستوں کے مشورے پرآئی ہوں


Cultural Reporter July 21, 2013
کراچی میں شوبز سرگرمیاں زیادہ ہورہی ہیں دوستوں کے مشورے پرآئی ہوں۔ فوٹو: فائل

ماڈل واداکارہ سونو علی جو پچھلے کافی عرصہ سے لاہور میں ہی رہ رہی ہیں اب کراچی پہنچ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سونو علی نے لاہور میں شوبز سرگرمیاں انتہائی محدود ہونے پر کراچی میں قیام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس بارے میں سونو علی نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ لاہور کی نسبت کراچی میں شوبز سرگرمیاں زیادہ ہورہی ہیں اور ٹی وی پروڈکشن کا کام بھی یہیں ہور ہاہے۔اس لیے دوستوں کے مشورے پر کراچی آئی ہوں جہاں پرائیویٹ پروڈکشنز میں پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز سے ملاقاتیں کیں جو کامیاب رہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایکٹنگ کے ساتھ کمپیئرنگ کرنے کا بھی ارادہ ہے اور اگر کوئی اچھا ٹی وی پروگرام ملا تو ضرور کرونگی ۔



فلم انڈسٹری کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ وہاں پر مخصوص لوگوں کی اجارہ داری تھی جنہوں نے نئے ٹیلنٹ کو آگے آنے ہی نہیں دیا ۔اس کا نتیجہ آج ہم بحران کی شکل میں بھگت رہے ۔سونو علی نے کہا کہ فلم انڈسٹری یہ سوچ کر جوائن کی تھی وہاں بھرپور موقع ملے گا مگر ایسا نہیں ہوا ۔

مقبول خبریں