6 ریجن پراسیکیوٹرز مستعفی نیب کراچی میں اربوں روپے کے کرپشن ریفرنس التوا کا شکار

استعفے مراعات اور پیکیج نہ بڑھانے کے باعث دیے گئے، جمعے کو کوئی سینئر پراسیکیوٹر بھی عدالتوں میں پیش نہیں ہوا


کورٹ رپورٹر February 02, 2019
نیب حکام نے موجودہ صورتحال سے اعلیٰ حکام کوآگاہ کر دیا ہےفوٹو:فائل

اربوں روپے کے کرپشن ریفرنسز نیب کراچی کے 6 ریجن پراسیکیوٹرز کے استعفوں کے بعد التوا کا شکار ہوگئے ہیں۔

اس صورتحال کی وجہ سے نیب حکام نے وقتی طور پر جونیئر پراسیکیوٹرز کی خدمات حاصل کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق 6 پراسیکیوٹرز کے استعفوں کے بعد جمعے کو عدالتوں میں کوئی سنیئر پراسیکیوٹر پیش نہیں ہوا۔ صورتحال برقرار رہی تو اربوں روپے کے سیکڑوں ریفرنسز شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ نیب نے وقتی طور پر جونیئر پراسیکیوٹرز کی خدمات حاصل کرلیں۔ ریجن پراسیکیوٹرز نے استعفے مراعات اور پیکیج نہ بڑھانے کے باعث دیے۔

مستعفی پراسیکیوٹرز نے موقف دیا ہے کہ نئے پیکیج کے بغیر نیا کنٹریکٹ قبول نہیں۔ نیب پراسیکیوٹرز کی تنخواہ اور دیگر مراعات ایک لاکھ 10 ہزار سے ایک لاکھ 40 تھیں۔ نیب پراسکیوٹرز نے اٹارنی جنرل آفس میں کام کرنے والے وکلا کے برابر پیکیج کامطالبہ کر رکھا تھا۔ ذرائع کے مطابق نیب حکام نے موجودہ صورتحال سے اعلیٰ حکام کوآگاہ کر دیا ہے۔ استعفیٰ دینے والوں میں زاہد حسین بلیدی، رزاق ڈنو کلہوڑو، کیلاش اشوک واسوانی، نیاز حسین میرانی، خالد محمود اعوان اور ہمایوں حمید شامل ہیں۔

مقبول خبریں