
پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل پیچ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کی گئی جس میں قومی ٹیم کے موجودہ کپتان کو ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
کیپ ٹاون میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کےبعد ہوٹل پہنچ کرشعیب ملک نے سالگرہ کا کیک کاٹا، ٹیم کے ارکان نے ہیپی برتھ ڈے گنگنانے کے ساتھ تالیاں بجائیں اور شعیب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر شعیب ملک نے ٹیم کے ارکان کا شکریہ اداکرتے ہوئے دعاوں میں یاد رکھنے کی درخواست کی۔
Pakistan team celebrating birthday of the stand in captain @realshoaibmalik 🎂 pic.twitter.com/i40BVbI1qH
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 2, 2019
یکم فروری کو سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے شعیب ملک اب تک 35 ٹیسٹ، 279 ون ڈے اور 109 ٹی ٹوئنٹی میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز رکھتے ہیں۔



















